ارنا رپورٹ کے مطابق، بریگیڈئیر جنرل "حمید واحدی" نے تبریز کے دوسرے شکاری اڈے کی آپریشنل جنگی طاقت کے دورے کے موقع پر مزید کہا کہ ہم نے بغیر پائلٹ طیارے کے شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے اور ایرانی فوج کی فضائیہ کے ذریعے دو انتہائی اسٹریٹجک ڈورنز؛ "کمان 12" اور "کمان 22" کی تیاری کی گئی ہے۔ نیز محکمہ دفاع میں بھی بہت اچھے میزائلز کی تیاری ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم بغیر پائلٹ طیاروں کی تیاری میں سو فیصد خوکفیل ہوگئے ہیں لیکن لیکن ہمیں اس راستے پر ایک لمحے کے لیے بھی نہیں رکنا ہوگا، کیونکہ اس میدان میں ایک لمحے کے لیے بھی رکنے سے ہم پیچھے رہ جائیں گے۔
بریگیڈئیر جنرل واحدی نے کہا کہ ہم بغیر پائلٹ طیارے کی تیاری میں علاقے کے پہلے نمبر پر ہیں اور ہماری صلاحیتیں دن دن بڑھتی رہتی ہیں اور مستقبل قریب میں اس حوالے سے بہت اچھی خبروں کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تمام ہمسایہ ممالک کو کہتے ہیں کہ ہم اپنے دفاعی نظریے سے دفاعی شعبے میں کسی ملک سے امداد کی توقع نہیں رکھتے ہیں۔
بریگیڈئیر جنرل واحدی نے فوج کی فضائیہ کے ساز و سامان کی بحالی کے منصوبے سے متعلق کہا کہ ہم اس حوالے سے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہوائی جہاز کے نظام جو اس وقت فضائیہ کے اڈوں پر تعینات ہیں، جدید نظام جیسے ہتھیاروں کے نیوی گیشن سسٹم، آلے اور ان تمام چیزوں سے لیس ہیں اور ان کواپ گریڈ کیا گیا ہے۔
ایرانی فوج کے فضائیہ کے سربراہ نے ہوائی جہاز کے ریڈاروں کی اپ گریڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مختلف طیاروں میں استعمال ہونے والا جنگی سازوسامان، جیسے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بم، طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل، اور ہوا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ملک کے کاریگر بناتے ہیں اور محکمہ دفاع نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے ہتھیاروں اور میزائلوں میں بڑی پیش رفت کی ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ